پنجاب
خواتین کی پہلی عدالت نے زیادتی کے مجرم کو10سال قید کی سزا سنا دی
لاہور: پنجاب کی پہلی خواتین کی خصوصی عدالت نے زیادتی کے مجرم کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق مجرم کیخلاف 2014 میں زیادتی کا مقدمہ جنوبی چھائونی میں درج کیا گیا تھا۔عدالت نے مجرم کیخلاف 8شہادتیں قلمبندکیں۔ لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عامر کو دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔