پنجاب

جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف کو جوتا پڑ گیا، 2 منٹ میں میاں صاحب نے گھر کی راہ لی

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف بھی "شو کلب” کے ممبر بن گئے۔ نواز شریف لاہور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ میں سیمینار سے خطاب کیلئے ڈائس پر پہنچے ہی تھے کہ اس دوران ان کو ایک نوجوان سے جوتا کھینچ مارا۔ جوتا لگنے کے بعد نواز شریف 30 منٹ کا خطاب 2 منٹ میں مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے جوتا مارنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے گرد سکیورٹی حصار بنا لیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سیمینار سے خطاب کیلئے جامعہ نعیمیہ پہنچے تھے، جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف خطاب کیلئے ڈائس کی طرف آئے تو ایک نوجوان نے ان کو جوتا دے مارا جو ان کے بائیں کندھے پر لگا۔ تقریب میں موجود جامعہ نعیمیہ کے طلبا نے اس نوجوان کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کا تعلق تحریک لبیک سے ہے تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close