پنجاب

اتنی تذلیل کے بعد ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں، خواجہ سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں اور جمہورکی حکمرانی مانگنے کا صِلہ یہاں ہمیشہ یہ ہی ملا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرخواجہ سعد رفیق نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں جوتا پڑنے کے ردعمل میں کہا کہ پھانسیاں، جلاوطنیاں، قتل، نااہلیاں، جیلیں، تشدد، بہتان دشنام، الزام، ڈنڈے، جوتے، چور، غدارکے لقب سے نوازا گیا اورملکی استحکام کیلئے کام کرنے سمیت جمہورکی حکمرانی مانگنے کا صِلہ یہاں ہمیشہ یہ ہی ملا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خدا کی پناہ ہے جو ایک دوسرے کی اتنی تذلیل ہے، ایسی تذلیل کے بعد ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی بڑھتی مقبولیت سے خائف عناصر کا ایک اور حملہ ہے جب کہ وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور میاں نواز شریف پر تضحیک آمیز حملے ایک ہی سلسلے کی لڑی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close