پنجاب

تعلیمی اداروں میں ڈانس پارٹیوں پر پابندی کی قرارداد منظور

لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں ڈی جے نائٹس کیخلاف قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ اعجاز احمد نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس میں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں رات گئے ہونے والی رقص و سرور کی محفلوں ڈی جے نائٹس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں مغربی ثقافت کو فروغ دیا جارہا ہے، ڈی جے نائٹس سے طلبا و طالبات بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close