شادی شدہ لڑکیوں کو کنواری بنا کر شہریوں کو لوٹنے والا مولوی، ایسی خبرآگئی کہ پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے
مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عورتوں کارسیا رنگین مزاج مولوی شادی شدہ لڑکیوں کو کنواری ظاہر کر کے شہر یوں کولوٹنے لگا، وہ 2بیویوں کو بچوں سمیت گھر سے نکال چکا ہے اور اب نوجوان لڑکی بغیر نکاح رکھی ہوئی ہے جس سے منہ کالا کرتا ہے۔ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 90 ر ۔ب چٹی میں حافظ قرآن نے شادی شدہ لڑکیوں کو نکاح نامہ میں کنواری ظاہر کر کے شریف سادہ لوح شہریوں سے شادی کروانے اور لوٹ کرنے کیلئے گروہ بنالیا، چند شہری اس گروہ کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں جبکہ خود بھی ”عورتوں کارسیا“ہے۔دو تین شادیاں کرچکا ہے۔روزنامہ خبریں نے دعویٰ کیا ہے کہ حافظ اکرم دو بیویوں کو اولاد سمیت گھر سے نکال چکا ہے اور الزام لگایا ہے کہ اب ایک نوجوان لڑکی بغیر نکاح کے اپنے پاس رکھی ہوئی ہے اور منصور آباد کے علاقہ میں کرائے کامکان میں رہائش پذیر ہے۔ عورتوں کی زندگیاں اور انکی عزتیں برباد کر رہا ہے۔ نوجوان لڑکے لڑکیوں کو غیر قانونی طور پر ایران اور دیگر ممالک میں بھجواچکا ہے اور اس کی سرگرمیاں بھی مشکوک نظر آتی ہیں یہ دعویٰ دوبچوں سمیت گھر سے نکالی گئی مولوی حافظ اکرم کی بیوی وغوثیہ کالونی کھر ڑیانوالہ کی رہائشی سمیر ا بی بی اور مولوی کے ظلم وستم کا شکار ہونیوالے شہری محمد اصغر نےکیا۔رپورٹ کے مطابق سمیرابی بی نے بتایا کہ ریحانہ نامی خاتون کو چار بچوں سمیت گھر سے نکالنے کے بعد مولوی حافظ اکرم نے 2012 میں میرے ساتھ شادی کر لی ۔میرے بھی دوبچے ہیں اور اب لاہور کے علاقہ چونگی امرسدھو کی رہائشی شادی شدہ بینش نامی خاتون کو گھر لے آیا ہے۔اس سے حرام کاری کرتا رہا، پھر میرے بھائی اسلم کے ساتھ اس کا زبانی نکاح کروا دیا جس کے بعد بھی اس نے بینش ناز سے تعلقات قائم رکھے اور اس کے ساتھ حرام کاری کرنے سے باز نہ آیا ۔میں نے کئی دن بعد اس کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور تھوڑے دن گزرجانے کے بعد بینش ناز نے میر ے بھائی اور اپنے شوہر اسلم پرنامرد ہونے کے علاوہ دیگر جھوٹے الزامات عائد کر دئیے۔خاتون نے مزید کہاکہ اس صدمے کے باعث میرا بھائی انتقال کر گیا اور میرے شوہر حافظ اکرم نے مجھے دو بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے میں اپنی بیوہ ماں کے گھر رہائش پذیر ہوں۔اس نے بتایا کہ چک نمبر 90ر۔ب چٹی کے رہائشیوں نے بری حرکات کی وجہ سے میرے شوہر حافظ اکرم کو گاﺅں کی مسجد سے نکال دیا ہے اور مبینہ بغیر نکاح کے بینش نامی لڑکی کے ساتھ منصورآباد میں کرائے کے مکان میں رہ رہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں اس کا کہنا تھا کہ میں نے کاروائی کیلئے تھانہ وومین سٹیشن میں اپنے شوہر کے خلاف کاروائی کیلئے درخواست دیدی ہے جبکہ حافظ اکرم اور اس کے ساتھیوں رشتہ داروں اطہر محمود ،رضوان ،شفیق ،عارف اور بلال کے ہاتھوں متاثرہ شخص محمد اصغر کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل مولوی اکرم نے اپنے ساتھیوں عبدالمجید اور نامعلوم نے میرا نکاح بینش ناز نامی خاتون سے کروادیا اور نکاح نامہ میں شادی شدہ بینش ناز کوکنواری ظاہر کیا جوکہ دس بار ہ یوم تک میرے ساتھ رہی اور میری عدم موجودگی میں مولوی اکرم میرے گھر آیا اور میری بیوی بینش نازکے ہمراہ گھر سے لاکھوں مالیت کے زیورات اور لاکھوں کی نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کت لے گئے ۔اس نے بتایا کہ حافظ اکرم اور اس کے گروہ میں شامل افراد خاتون بینش ناز کو کنواری ظاہر کر کے اس کا مختلف لوگوں سے نکاح کروا کر لوٹ مارچکے ہیں ایک سوال کے جواب میں اس کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل میں نے مولوی اکرم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ جھنگ بازار پولیس کو درخواست دی مگر پولیس اس کے ساتھ ساز باز ہوگئی ہے۔فراڈ اور دھوکہ دہی کرنیوالوں کے خلاف کوئی کا روائی عمل میں نہیں لائی جارہی ایک سوال کے جواب میں اس نے بتایا کہ مولوی اور اس کے ساتھی رشتہ دار خود ہی نکاہ پڑ ھواتے ہیں۔