پنجاب
رائیونڈ دھماکہ، دہشتگردوں کے دو سہولتکار ساتھی گرفتار
رائیونڈ میں دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دنوں مشتبہ افراد رائیونڈ تبلیغی مرکز کے قریب ہی نئی آبادی میں مقیم تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حراست میں لئے جانیوالے ایک مشتبہ شخص کا تعلق افغانستان اور دوسرے کا سوات سے ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دونوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ جہاں اعلیٰ سطح کے تفتیش کار مصروف تفتیش ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حراست میں لئے جانیوالے دونوں افراد خودکش بمبار کے سہولت کار ہیں۔