پنجاب

پنجاب میںسردی کی شدت کے باعث اسکول 31 جنوری تک بند

لاہور: پنجاب بھر میں شدید سردی کے باعث آج سے ایک ہفتے کے لئے اسکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں ہیں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں اسکول 26 تا 31 جنوری بند رہیں گے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے فیصلہ رات گئے کیا گیا جسکی وجہ سے بیشتر بچے صبح اسکول پہنچ گئے تھے۔
صوبے میں جامعات اور کالجز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
وزارت تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ سخت سردی کے باعث اسکولوں میں حاضری بھی کافی کم تھی اور شدید ٹھنڈ سے بچے بیمار پڑ رہے تھے جسکی وجہ سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سمائ

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close