پنجاب

لاہورمیں آتشزدگی کا واقعہ،میاں بیوی 2 بچوں سمیت جان کی بازی ہار گئے

لاہور کے علاقے واپڈا ٹاﺅن میں ایک رہائشی گھر کے سرونٹ کوارٹر میں لگنے والی خوفناک آگ میں جھلس کر میاں بیوی اپنے 2 کم سن بچوں سمیت جان کی بازی ہار گئے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کےتھانہ ستو کتلہ کے علاقہ واپڈا ٹاﺅن کے جے بلاک میں ایک گھرکے سرونٹ کوارٹر میں آگ لگی جس سے میاں بیوی سمیت دوبچے جان کی بازی ہار گئے ۔رپورٹس کے مطابق واپڈا ٹاؤن کے جے بلاک میں واقع گھر کی چھت پر بنے سرونٹ کوارٹر میں رات ساڑھے نو بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے کوارٹر جس میں ایک کمرہ اور سٹور تھا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،کمرے میں موجود 35سالہ سرفراز اس کی 30سالہ بیوی صباء اپنے نو عمر بچوں 5سالہ بیٹی آمنہ اور کمسن بیٹے شیرو کمرے میں ہی پھنس گئے اور کمرے سے نکل نہ سکے ،اہل علاقہ نے آگ کے شعلوں اور شور کی آواز سن کر آگ بھجانے کی کوشش کی مگر کمرے میں موجود چاروں افراد موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گئے ،امدادی ادارے اور پولیس اطلاع کے باوجود 10بجے کے قریب پہنچی تب تک اہل علاقہ آگ بھجا چکے تھے اور مرنے والوں کی لاشیں باہر نکال چکے تھے ۔پولیس نے تمام افراد کی لاشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانے پہنچا دیں اور اس معاملے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے گھر کے مالک شاہد کو حراست میں لے کرمختلف پہلوﺅں سے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری طرف ریسکیو کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close