پنجاب

روپے کی قدر میں کمی نواز شریف کی نااہلی اور منی لانڈرنگ کے باعث ہوئی: عمران خان

گوجرانوالہ: چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرمیں کمی نوازشریف کی نااہلی اورمنی لانڈرنگ کے باعث ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا گوجرانوالہ کے علاقے موڑایمن آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شریف خاندان جب سے سیاست میں آیا ہے ارب پتی بن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ادویات مہنگی اورخیبرپختونخوا میں سستی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدرمیں کمی نوازشریف کی نااہلی اورمنی لانڈرنگ کے باعث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام پر ٹیکس بڑھا کر پیسہ کماتے ہیں،شہباز شریف نے ملتان میڑو میں کرپشن کی انتہا کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کی باری ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملتان میڑو 30 ارب سے شروع ہو کر 60 ارب میں بنائی گئی جبکہ پشاور میں ایک بہترین ہسپتال 4 ارب میں بنا ہے جسے جدید مشینری کے ساتھ باہر کے لوگوں نے آکر بنایا۔پی ٹی آئی چیرمین کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے شہباز شریف نے 10 سال میں ساڑھے 6 کھرب کے ترقیاتی فنڈز استعمال کئے لیکن وہ ا یک بھی ہسپتال ایسا نہیں بنا سکے جہاں اپنا علاج کرا سکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close