پنجاب

نثار کی مریم نواز پر تنقید کا مقصد سٹیبلشمنٹ کو خوش کرنا ہے: جاوید ہاشمی

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جیسے کارکنان کو قیادت سے دور رکھنے میں چودھری نثار کا مرکزی کردار رہا، چودھری نثار جماعت میں اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے کے طورپر تھے۔ چودھری نثار نے سیاسی وزن ہمیشہ سٹیبلشمنٹ کے پلڑے میں ڈالا، مریم نواز پر تنقید کا مقصد بھی سٹیبلشمنٹ کو خوش کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ مریم بی بی نے بند گلی میں پہنچی جماعت کو میدان میں لاکھڑا کیا۔ چودھری نثار کی بوکھلاہٹ ان کی کوئی چل نہ پانے کا ثبوت ہے۔ جوڈیشل مارشل لاءکی بات ایک خاص مائنڈ سیٹ کا حصہ ہے۔ تین سال پہلے جوڈیشل مارشل لاءکی بات مجھ سے عمران خان نے کی۔ چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان اس بات سے بھاگ سکتے ہیں نہ جھٹلا سکتے ہیں۔ الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر ہوئی تو یہ خواب بن جائیں گے۔ یہاں الیکشن نہیں سلیکشن کے ایجنڈے پر بھی کام ہو رہا ہے۔جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ چیف جسٹس کے بیان سے خوشی ہوئی، بیان سے مارشل لاءسے متعلق تمام شکوک و شبہات دور ہو گئے۔ عدلیہ نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی جمہوریت سے کمٹمنٹ واضح ہے۔ جوڈیشل مارشل لاءکی باتیں کی جا رہی ہیں۔ کس آئین میں لکھا ہے مارشل لاءلگایا جائے۔ چیف جسٹس کا جوڈیشل مارشل لاءسے متعلق بیان خوش آئند ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close