پنجاب
سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کی نماز جنازہ ادا ،آرمی چیف کی شرکت
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر خارجہ لیفٹیننٹ جنرل صاحبزادہ یعقوب خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں اعلی سطح کی سول وعسکری قیادت نے شرکت کی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ سابق صاحبزادہ یعقوب خان کی نماز جنازہ روالپنڈی کے ریس کورس پار ک میں ادا کی گئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی ۔ واضح رہے کہ صاحبزادہ یقعوب خان سابق صدر جنرل ضیا الحق کے دور حکومت میں 1982سے 1991تک وزارت خارجہ کے عہدے پر فائز رہے ۔