پنجاب

عوامی تحریک کا دھرنا کل ہوگا: پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، متحدہ، ق لیگ سمیت تمام اپوزیشن کا شرکت کا اعلان

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاون کے دو سال پورے ہونے پر کل لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے حمایت کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دھرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔پیپلز پارٹی، ق لیگ، جماعت اسلام، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سمیت تمام اپوزیشن نے اس دھرنے میں شمولیت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی، عوامی لیگ کے شیخ رشید اور دوسرے رہنما شریک ہونگے۔دوسری طرف پولیس نے اس دھرنے کے شرکا کو تحفظ دینے کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ دھرنے میں شریک ہونے کیلئے ایک راستہ بنایا جائے گا۔کسی کو بھی عقبی راستوں سے شریک نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close