پنجاب

نوازشریف یا آصف زرداری جیسے کرپٹ لیڈروں سے اتحاد نہیں ہوسکتا،عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف یا آصف زرداری جیسے کرپٹ لیڈروں سے اتحاد نہیں ہو سکتا.لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ایک سال میں 635 ارب روپے خرچ کئے، ملتان کے عوام کو میٹرو کی ضرورت ہی نہیں تھی لیکن 60 ارب روپے منصوبے پر لگا دیئے اور آج خالی بسیں چل رہی ہیں، لاہور اور پنجاب کا آدھا بجٹ سڑکوں پر خرچ ہوجاتا ہے جب کہ صرف لاہور شہر پر خرچ ہونے والی رقم خیبرپختون خوا سے 3 گنا زیادہ ہوتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے سارے پیسے اپنی تشہیر پر لگا دیئے لیکن 4 ارب روپے کا ایک اسپتال نہ بنا سکے، آج اسحاق ڈار اور کلثوم نوازشریف لندن میں علاج کرارہے ہیں، اس کے برعکس پشاور میں 4 ارب روپے میں کینسر کا جدید ترین اسپتال بنایا گیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ادویات کی قیمتوں میں واضح فرق ہے.چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں پہلےسے کہہ رہا تھا کہ سینیٹ کےالیکشن میں پیسا چلتا ہے، اب یہ ہار گئے ہیں تو کہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں پیسا چلتا ہے، نوازشریف یا آصف زرداری جیسے کرپٹ لیڈروں سے ہمارا اتحاد نہیں ہو سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close