پنجاب
کپتان کی جماعت نے لفظ ’’طلاق‘‘ پہ پابندی کا مطالبہ کردیا
تحریک انصاف نے ٹی وی ڈراموں میں لفظ ’طلاق‘ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کےمتن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت کو اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ پیمرا کو پابند کیا جائے کہ ٹی وی چینلز پر نشر ہونےو الے ڈراموں میں ’طلاق‘ کے لفظ پر پابندی عائد کرے، کیونکہ لفظ’طلاق‘کےاستعمال سے ہمارے معاشرے میں برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اسلام میں لفظ ’طلاق‘ کو مکروہ ترین قراردیا گیا ہے۔