پنجاب

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے دفتر میں ایسی چیز کا افتتاح کردیا کہ سوشل میڈیا پہ تنقید کا سیلاب امڈ پڑا

رحیم یار خان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان نے ٹریفک لائسنس برانچ میں ایک ایسی چیز کا افتتاح کیا ہے کہ سننے اور دیکھنے والے حیرت زدہ ہوکر رہ گئے ہیں۔ ڈی پی او رحیم یار خان نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں پانی کے کولر کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے، افتتاحی تقریب میں پانی کے کولر کی باقاعدہ رونمائی کی گئی اور ڈی پی او نے اپنے ہاتھوں سے اس کولر میں سے نصف گلاس پانی بھرا۔ لائسنس برانچ کے اہلکاروں نے اس دلپذیر تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پہ شیئر کیں ، جہاں صارفین نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close