پنجاب

سعد رفیق کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

نیب نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے بینک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب کرلیں۔پیراگون سٹی مین مبینہ کرپشن کے خلاف انکوئری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نیب لاہور نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر تے ہوئے بینک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب کرلیں۔نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات کے اسٹیٹ بینک کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ماتحت پنجاب کے تمام بینکس میں خواجہ برادران کے اکاونٹس اور ٹرانزیکشن کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ مراسلے کے متن میں 1985 سے لے کر اب تک خواجہ برادرن کے اکاونٹس میں 5 لاکھ سے زائد ہونے والی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے خواجہ برادران کو بینک اکاونٹس کی تفصیلات 3 اپریل تک جمع کروانے کی ہدایت کی تھی تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے تاحال تفصیلات جمع نہیں کروائیں گئیںنیب تحقیقات پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر بیان میں سعد رفیق نے ٹوئٹ کی ہے کہ نیب کا اصل کام تفتیش ہے یا تشہیر ؟ یہ دنیا کی انوکھی تفتیش ہے جس میں مراسلہ بعد میں ملتا ہے اور خبر پہلے جاری ہوتی ہے، کچھ ثابت نہ ہوا تو میڈیا ٹرائل کا ذمہ دار کون ہو گا ؟، ہمیں رُسوا کروانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، ایک دوسرے کی تضحیک سب کو لے ڈُوبے گی ، مُلکی سالمیت باہمی اتحاد اور آئین کی حکمرانی سے مشروط ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close