پنجاب

کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں، سکیورٹی اداروں کے آپریشنز پہ سوال۔۔۔۔۔۔ کئی شہروں میں ملک و قوم دشمن لٹریچر کی بھرمار

سی ٹی ڈی اور پولیس سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے سرچ آپریشنز کے باوجود لاہور میں کالعدم تنظیمیں سرگرم ہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں حزب التحریر کی جانب سے پاکستان مخالف پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ کالعدم حزب التحریر کی جانب سے تقسیم ہونے والے پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ قندوز کے مدرسے پر حملے کے خلاف پاکستانی حکومت نے کوئی احتجاج نہیں کیا جس پر یہ حکومت غیر اسلامی ہے جسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں جبکہ کالعدم حزب التحریر کے پمفلٹس میں پاکستان اور امریکہ کیخلاف نعرے بھی درج تھے۔ کالعدم حزب التحریر کی جانب سے پمفلٹس تقسیم ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز متحرک ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پمفلٹس تقسیم کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے سیف سٹی اتھارٹی سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close