پنجاب
اسحاق ڈار کا ناراض اراکین کو منانے کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام
حکومت آج بھی قومی اسمبلی کے اپنے ناراض اراکین کو منانے میں ناکام ہو گئی ہے
اسحاق ڈار نے وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر ناراض اراکین اسمبلی کو منانے کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا لیکن باغی لیگی رہنماﺅں نے شرکت سے انکار کر دیاہے ۔قومی اسمبلی میں آج ہونے والے اجلاس کو افطاری سے چند لمحے پہلے ہی ختم کیا گیا تاکہ اراکین رکے رہیں اور اسحاق ڈار نے اراکین کو روکنے کیلئے افتخار شیخ کی ڈیوٹی لگائی گئی کہ لیکن وہ نہیں روک سکے اور اس دوران بڑے دلچسپ جملوں کو تبادلہ بھی ہوا۔جنوبی پنجاب کے جو ارکان اسمبلی تھے انہوں نے شیخ آفتاب کو بھی دعوت دی کہ ان کو یہاں نہیں ٹھہرنا چاہیے ،وہ بھی ہمارے ساتھ چلیں اور ان کا کہناتھا کہ عزت چاہیے ایسی افطاریاں نہیں چاہیے ۔