پنجاب
بھارت کی ایل او سی پر پھر فائرنگ، تین خواتین سمیت پانچ شہری زخمی
راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جارحیت جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ شہری زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دوسری مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔