پنجاب

نادہندہ شوگر ملز کیخلاف کارروائی ، کاشتکاروں کو فوری ادائیگی کیجائے، عدالتی نے حکم جاری کردیا

لاہور: ہائیکورٹ نے نادہندہ شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کاشتکاروں کو ان کے بقایا جات دلوانے کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کاشتکاروں سمیت 103 درخواستوں پر شوگر ملوں کے حوالے سے اہم فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کین کمشنر کو شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کرنے اور گنے کے کاشتکاروں کو ان کے واجبات دلوانے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزاروں نے حکومت پنجاب، کین کمشنر اور ملز مالکان کو فریق بنایا۔بنکوں کے وکیل نے بتایا کہ بنکوں نے رہن رکھوائی گئی چینی کے عوض ان شوگر ملز کو قرض دیا، لیکن شوگر ملزم مالکان نے قرض واپس نہ کیا اور چینی فروخت کردی۔ کاشتکاروں نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے برادرز شوگر ملز، پتوکی شوگر ملز اور دریا خان شوگر ملز کو گنا فروخت کیا لیکن ملز مالکان ان کے پیسے ہڑپ کرگئے اور تاحال انہیں ادائیگیاں نہیں کی گئیں، عدالت شوگر ملز مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم دے۔لاہورہائیکورٹ نے کین کمشنر کو شوگر ملوں کے خلاف کاوروائی کرنے اور واجبات وصول کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے برادرز شوگر ملز سے وصول شدہ 35 کروڑ کی رقم بھی کاشتکاروں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔ برادر شوگر ملز کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان کے عزیز و اقارب کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close