پنجاب

ادارے اپنی حدود میں رہیں تو اچھا ہے، جاوید ہاشمی کی ایک اور للکار

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں تب ہی ملک ترقی کی راہ پر چلتا ہے۔ ملکی استحکام کے لئے ذاتی نہیں بلکہ قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیئے، کاش کہ جو آج صوبے کی آواز اُٹھا رہے ہیں یہی آواز اقتدار میں آتے ہی اٹھاتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیٹریاٹ فورم کے مرکزی سینئر نائب صدر سید عون شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کا احترام ہم سب پر فرض ہے، ادارے استحکام کی علامت ہوتے ہیں مگر وہ اپنی حدود تک محدود رہیں تو اچھائی اسی میں ہوتی ہے، ملک میں قومی مفاد کی بجائے ہم نے ذاتیات کو مقدم سمجھا اسی وجہ سے ترقی نہ کر سکے، اگر ہم نے ملکی مفادات کو مقدم رکھا ہوتا تو ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا، ترقی کے لئے ذاتیات نہیں ملک کو مقدم رکھنا ہوگا، پاکستان پیٹریاٹ فورم کے مرکزی سینئر نائب صدر سید عون شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل بروقت ہونے سے ہی ملک مستحکم رہے گا، جمہوری نظام کا تسلسل جاری رہنا چاہیئے تاکہ ملک صحیح ڈگر پر چلے، اُتار چڑھاو سیاست کا حصہ ہے، الزامات کی سیاست ملک مفاد میں نہیں ہے، اس لئے سیاسی عمل میں حقائق کے مطابق چلنا ہوگا اور برداشت کے عمل کو فروغ دینا ہوگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ بھی موجود تھے، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جو لوگ آج صوبے کے لئے بول رہے ہیں انہیں یہ آواز قبل از وقت اٹھانی چاہیئے تھی، تاکہ اب تک کچھ راہ ہموار ہوچکی ہوتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close