پنجاب

نااہلی کیبعد ایک اور تلوار نواز شریف پہ لٹک گئی، نیب نے 21 اپریل کو طلب کرلیا

لاہور: نیب نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو 21 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔نیب لاہور نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو 21 اپریل صبح 11 بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے، نیب کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعظم 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امراء تک سڑک تعمیر کروائی۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی جب کہ نوازشریف کے حکم سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے جس سے عوام کا نقصان ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close