پنجاب

کھیل ہی کھیل میں چھٹی جماعت کا طالبعلم جاں بحق

پنجاب کے ضلع میاں چنوں میں تھپڑوں والی کبڈی کھیلتے کھیلتے بچہ ہلاک ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ 4 اپریل کو پیش آیا۔ خانیوال گورنمنٹ ہائی اسکول 115 پندرہ ایل میاں چنوں میں تھپڑوں والی کبڈی نے معصوم بچے کی جان لے لی۔ اسکول میں بریک کے دوران طلبا نے آپس میں سنگین کھیل کا انتخاب کیا اور ایک دوسرے کو تھپڑ مار کر ہرانے کا مقابلہ شروع کیا۔ چھٹی کلاس کا طالبعلم بلال اپنے کلاس فیلو عامر کے تھپڑوں کی بارش برداشت نہ کرسکا اور چند سیکنڈز میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ بچے کی لاش 45 منٹ بعد اس کے گھر بھیج دی گئی۔ واقعے میں پولیس، اسکول انتظامیہ اور خود والدین کی طرف سے غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکول انتظامیہ نے بچے کو طبی امداد کے لیے اسپتال بھی منتقل نہیں کیا۔ اسکول انتظامیہ اور میاں چنوں پولیس نے موقع پر ہلاک ہونے کے باوجود لاش کا پوسٹ مارٹم بھی نہ کروایا۔ جاں بحق بچے کے والدین اور ہیڈ ماسٹر عابد حسین نے حادثاتی موت کی پولیس کو اطلاع ہی نہ دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close