پنجاب

پی ٹی آئی نے سیف اللہ خاندان سے انتخابی اتحاد کرلیا

پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں سیف اللہ برادران کیساتھ انتخابی اتحاد کرلیا ہے،آئندہ انتخابات کے دوران تحریک انصاف سیف اللہ برادران کیساتھ مل کر الیکشن لڑے گی ، انتخابی اتحاد کے معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کا باضابطہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور سلیم سیف اللہ خان اتوار کو پشاور میں پریس کانفرنس کے دورا ن کریں گے.2018کے عام انتخابات قریب آتے ہی ملک میں انتخابی اتحادوں اور سیاسی وفاداریاں بدلنے کا موسم شروع ہو چکاہے اور تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات کیلئے صف بندیاں اور تیاریاں تیز کردی ہیں، خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کیلئے اس کی دونوں اتحادی جماعتوں قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کیساتھ انتخابی اتحاد کے دروازے بند ہونے کے بعدپی ٹی آئی نئے اتحادیوں کی تلاش کیلئے سرگرم ہے.اسی تناظر میں تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے بعد اب خیبر پختونخوا کے نامور سیاسی خاندان ” سیف اللہ برادران“ کیساتھ انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close