پنجاب

عدالت نے تمباکو اور نسوار پہ پابندی ختم کردی

راولپنڈی کی عدالت نے تمباکو اور نسوار کی فروخت پر پابندی کو کالعدم قرار دے دیا۔راولپنڈی ہائی کورٹ میں تمباکو اور نسوار کی فروخت سے متعلق سماعت ہوئی جس میں جسٹس محمد امیر بھٹی نے 50 سائلین کی مشترکہ پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے تمباکو اور نسوار کی فروخت پر پابندی کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ تمباکو یا نسوار ممنوعہ نہیں ہیں جب کہ آئین کے تحت کسی بھی پاکستانی کو اپنی مرضی کا کاروبار کرنے کا حق حاصل ہےیاد رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارتی نے 28 جنوری کو چبانے والے تمباکو اور نسوار کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا کہ جس کے مطابق 31 مارچ تک یہ کاروبار کرنے والے کوئی اور کام شروع کردیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔عدالت نے 31 مارچ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا یہ حکم معطل کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا تھا اور آج عدالت نے اس فیصلے کو ہی کالعدم قرار دیتے ہوئے تمباکو اور نسوار کی فروخت کے کاروبار کو جائز قرار دے دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close