پنجاب

سرائیکی صوبہ کا نعرہ لگانے والے غدار ہیں، جمشید دستی کے بیان نے آگ لگادی

عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے کہا ہے کہ چور لٹیرے سرائیکی صوبہ کا نعرہ لگا کر عوام کو بیوقوف اور خود اقتدار میں آنے کیلئے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، یہ لوگ تخت لاہور کے غلام اور وسیب کے غدار ہیں۔ نواز شریف کو سپریم کورٹ سے نااہل قرار دینا حق و انصاف کی فتح ہے، میاں برادران سے عوام ایک ایک چیز کا حساب لے گی، نواز زرداری ٹولے نے ملک کو بے دردی سے لوٹا اور اب پاکستان تحریک انصاف میں بھی سارا کرپٹ مافیا اکٹھا ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے کارکن بھی پریشان ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ہنجرا، کھر، گرمانی وڈیروں سیاستدانوں نے علاقہ اور عوام کی ترقی و سہولت کیلئے کچھ نہ کیا، انہوں نے قبضہ گروپوں کی سرپرستی کی، من پسند پٹواری اور پولیس افسر تعینات کروا کر مخالفین کو جھوٹے اور انتقامی مقدمات میں پھنسایا، ہنجرا خاندان 31 سالوں سے اقتدار میں رہے لیکن یہ وہ لوگ ہیں جو تخت لاہور کے وفادار ہیں، یہی حال کھر خاندان کا ہے، مصطفی کھر کو صرف الیکشن لڑنا آتا ہے باقی وقت مزے میں گنواتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی اور اصل عوام کے نمائندے ہیں، جو ریڑھی بان، جوتے والوں غریب مزدوروں کے ساتھ اپنا وقت اور زندگی گزار رہے ہیں، عوام کی طاقت سے وقت کے فرعونوں کو ٹکر دیں گے، انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو کی عوام کو ان ظالم وڈیرے سیاستدانوں کے چنگل سے چھڑانے کیلئے آ رہا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close