پنجاب
قندیل بلوچ کے خلاف دعویٰ دائر، جج نے 13 جولائی کو طلب کر لیا
ملتان : ملتان کی سول کورٹ میں ماڈل قندیل بلوچ کے خلاف دعویٰ دائر کر دیا گیا جس کی ابتدائی سماعت کے بعد سول جج خورشید احمد نے قندیل بلوچ کو 13 جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ دعویٰ ملتان کے مقامی وکیل کی جانب سے دائر کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قندیل بلوچ نے بلوچ ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے، قندیل کا اصل نام فوزیہ ہے اس لئے اسے بلوچ لکھنے سے روکا جائے۔ فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ کا بلوچ قبائل سے کوئی تعلق نہیں۔
مقامی وکیل کی جانب سے دعویٰ دائر کئے جانے پر سول جج خورشید احمد نے 13 جولائی کو قندیل بلوچ کو طلب کر لیا ہے۔