پنجاب

اقتدار میں آ کر ملک لوٹنے والوں سے حساب لیں گے، عمران خان

منڈی بہاء الدین: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میرے ساتھ تب تک وفاداری کی جائے جب تک میں راہِ حق پر ہوں۔ میں منی لانڈرنگ کروں اور آپ وفاداری کریں تو آپ کی پکڑ اللہ کرے گا۔ منڈی بہاء الدین میں پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ندیم افضل چن کی تحریکِ انصاف میں باضابطہ شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے اپنے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ آج چین دنیا میں سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے کرپٹ حکمران امیر اور عوام کے پاس بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں۔ آج تک تمام پالیسیاں حکمران طبقے نے اپنے فائدے کیلئے بنائیں گئیں لیکن ہم ایسا نظام لائیں گے جو کمزور طبقے کو اوپر لائے گا۔ نیا پاکستان وہ ہے جہاں کمزور طبقے کو حقوق دیے جائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کی مدد کرنا تو ہمارے دین میں ہے۔ کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہ کمزور طبقے کیلئے کھڑی نہ ہو۔ پاکستان میں کاشتکاروں کو استحصال کیا جاتا ہے، کسانوں کو ان کا حق نہیں ملتا۔ ہم نے اس ظلم کو ختم کرنا ہے۔ میں عوام سے اپنے کیے گئے تمام وعدے پورے کروں گا اور اقتدار میں آ کر ملک لوٹنے والوں سے حساب لوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں منی لانڈرنگ کروں اور آپ وفاداری کریں تو آپ کی پکڑ اللہ کرے گا۔ میرے ساتھ تب تک وفاداری کی جائے جب تک میں راہِ حق پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ ندیم افضل چن کا تحریخ، انصاف میں شمولیت کا فیصلہ درست تھا۔ ان کے جوائن کرنے سے ساری پارٹی خوش ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close