پنجاب

عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیں گے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیں گے۔خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نااہل کرا دو، مگر یاد رکھو عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ چھپانے پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا جو آج سنایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close