Featuredپنجاب

چوہدری نثار کا قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 جبکہ صوبائی اسمبلی کے پی پی 10 اور 14 سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے قومی و صوبائی حلقے منتخب کرلئے ہیں۔ چوہدری نثار سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 کی 27 یونین کونسل کے چیئرمینز اور وائس چیئرمینز نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 59 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 اور پی پی 14 سے انتخابات لڑوں گا جب کہ این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے، تاہم حتمی فیصلہ ٹیکسلا اور واہ کے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔
چوہدری نثار نے اپنی جماعت (ن) لیگ یا آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا نہیں بتایا تاہم ان سے ملنے والے رہنماؤں نے انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close