لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ، وجہ کیا ہے جان کر آپ انتہائی افسوس کرینگے
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) کی ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ ہونے سے چار چشمہ پاور پلانٹس بند ہوگئے۔این ٹی ڈی سی کی ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائنز ٹرمپ ہونے سے چار چشمہ پاور پلانٹس بند ہوگئے جس کے نتیجے میں 1200 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔ اس کے علاوہ 3600 میگاواٹ کے تین آر ایل این جی پلانٹس بھی ٹیسٹنگ کی وجہ سے بند ہیں۔ اس ساری صورتحال کے باعث عارضی طور پر ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا امکان ہے۔ترجمان توانائی ڈویژن کے مطابق صوبوں سے کم طلب کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار میں کمی ہے اور نئے نیلم جہلم پلانٹس بھی ٹیسٹنگ پر ہیں۔ فوری طور پر 220 کے وی کی این ٹی ڈی سی لائنز بحال کر دی گئی ہیں تاہم چشمہ نیوکلیئر پلانٹس سے بجلی کی بحالی میں کچھ وقت درکار ہے۔آج رات تک چشمہ 1 اور چشمہ 2 کی بحالی کا امکان ہے تاہم چشمہ 3 اور چشمہ 4 سے بجلی بحالی میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ سسٹم کی حفاظت کیلئے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں عارضی طور پر لوڈ مینجمنٹ شروع کردی گئی ہے۔