پنجاب

ہائی کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کردیئے

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائردرخواست پر الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے شکیل الرحمن سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں نئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ حلقہ بندیوں سے قبل امیدوروں سے اعتراضات لینا اور اور انکا موقف سننا ضروری ہے، درخواست گزاروں نے اعتراض اٹھایا کہ عام انتخابات سے پہلے جو حلقہ بندیاں کی گی ہیں وہ سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہیں۔

درخواست گزاروں نے نشاندہی کی کہ حکومتی ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی ایما پر حلقہ بندیاں کی گئی ہیں جبکہ مخالف امیدوروں سے اعتراضات نظر انداز کیا جا رہا ہے، درخواست گزاروں کے وکیل نے استدعا کی کہ سیاسی بنیادوں پر کی گی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close