پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو احتساب عدالت سے سزا ہونے کی صورت میں ایس او پی پر کام شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی ممکنہ سزاکے پیش نظرچند مقامات کوتیارکیا جا رہا ہے جہاں انہیں رکھا جائے گا، گورنرہاؤس مری کے قریب واقع سرکاری گیسٹ ہاؤس بھی ایک ممکنہ مقام ہے جہاں انہیں قید رکھا جاسکتاہے۔ اسی گیسٹ ہاؤس میں ذوالفقارعلی بھٹو کو بھی قید رکھا گیا تھا اس کے علاوہ دیگرہائی پروفائل سیاستدان بھی یہاں مقیدرہے۔نوازشریف کی ممکنہ سزا کے پیش نظرگیسٹ ہاؤس کو تیار کیا جارہا ہے۔ گیسٹ ہاؤس کے چار کمرے ہیں اوریہ بھی غالب امکان ہے کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کوبھی سزاہونے کی صورت میں اسی گیسٹ ہاؤس میں رکھاجائے۔یہ اطلاعات بھی ہیں کہ سابق وزیراعظم کی ممکنہ سزاکے پیش نظراڈیالہ جیل کی اے کلاس بیرکوں کی صفائی ستھرائی ومرمت کی جارہی ہے۔
Check Also
Close