پنجاب

نواز لیگی کے یوسی وائس چیئرمین نے خواتین کو شاہرائے عام پہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، وڈیو جاری، دیکھ کر آپ کی طبعیت بھی مکدر ہوجائے

فیصل آباد: نواز لیگی یو سی وائس چیئرمین نے مکان کا قبضہ لینے کیلئے خواتین کوسرعام وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ریلوے کالونی میں ملک عرفان نے اپنی ہی گلی کے طاہر مجید نامی شخص کے گھرکی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اس دوران اس نے سامان اٹھاکر گلی میں پھینک دیا اور خواتین کوشدید تشدد کانشانہ بنایا جب کہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے نہ تو اسے گرفتار کیا اور نہ ہی روکنے کی کوشش۔پولیس کے مطابق ملک عرفان نے گھرخریدنے کا دعویٰ کیا اسی لیے قبضہ لینے گیا جبکہ طاہر مجید نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھاہے، پولیس نے6خواتین سمیت45افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے5خواتین اور32مردوں کو گرفتار کرلیا ،ملک عرفان نے ضمانت کروا رکھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close