پنجاب

لاہور سے جعلی سول جج گرفتار، جج بنکر کیا کرتا رہا، جان کر آپ بھی دانتوں میں انگلیاں داب لیں

لاہور: پولیس نے لاہور کے علاقے شاہدرہ سے ایک جعلی سول جج کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی حدود میں مقامی پولیس نے ایک جعل ساز سول جج کو گرفتار کرلیا۔ عدیل الرحمان نامی جعلی جج ملزم کو مقدمے میں ریلیف دلانے کے لیے ایس ایچ او پر دھونس جما رہا تھا کہ اس دوران مشکوک گفتگو پر اسے دھرلیا گیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عدیل الرحمن وانڈالا بازار کا ایک دکان دار ہے اور اس کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش کی جارہی ہے اور ملزم کی جعل سازی سے متعلق تمام ریکارڈ جمع کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close