Featuredپنجاب

احسن اقبال پر حملے کے بعد علامہ خادم رضوی بھی میدان میں آگئے، ایسا مطالبہ کردیا کہ جو کسی کے تصور میں بھی نہ ہوگا

لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ افسوسناک واقعہ مکمل طورپرسیکیورٹی اداروں کی ناکامی ثابت کرتاہے، جب حکومت ایک وفاقی وزیر کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو عام عوام کی حفاظت کیسے ممکن ہوگی؟ چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ احسن اقبال پرحملے کی عدالتی تحقیقات کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پرحملے کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے اس حملے کو قانون نافذکرنے والےاداروں کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں جب ملک میں عام انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے وزیرداخلہ پرحملہ پورے ملک کے لیے لمحہ فکریہ اور انتخابات کے التواکی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان ایک پرامن سیاسی مذہبی جماعت ہے جوسیاسی جدوجہداورانتخابات کے ذریعے ملک میں شریعت کا نفاذ چاہتی ہے ،ہم کسی بھی قسم کی بدامنی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک ملک میں بروقت انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close