پنجاب

احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

لاہور: وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔ پاکستان ویوز کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت نے 5 رکنی جے آئی ٹی (جوائنٹ انوسٹی گیشن ) تشکیل دے دی ہے۔

جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن وقاص نذیرہوں گے جب کہ ممبران میں آئی ایس آئی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ جے آئی ٹی جائے وقوعہ کا دورہ کرکے شواہد اکٹھے کرے گی جب کہ ملزم سے تفتیش سمیت عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کرکررپورٹ پیش کرے گی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس نے فاضل جج سے ملزم عابد حسین کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزنارروال میں جلسے سے واپسی پراحسن اقبال پرقاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close