پنجاب

ثناء چیمہ کی موت قتل ثابت ہوگئی، والد سمیت 3 افراد گرفتار، قتل کیسے کیا، جان کر آپ بھی

لاہور: پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء چیمہ کو گلا دباکر قتل کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ پنجاب فرانزک لیبارٹری نے اطالوی نژاد شہری ثناء چیمہ کو گلہ دبا کر قتل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ثناء چیمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔ پولیس نے فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ثناء چیمہ کے والد، بھائی اور چچا کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔گزشتہ ماہ سول جج، پولیس اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں اطالوی نژاد خاتون ثنا چیمہ کی قبر کشائی کی گئی اور لاش کے نمونے فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوادیے گئے تھے۔واضح رہے کہ گجرات کے نواحی گاؤں منگووال میں گزشتہ ماہ اطالوی شہریت کی حامل 26 سالہ پاکستانی لڑکی ثنا چیمہ کی موت واقع ہوگئی تھی، متوفی کے گھر والوں نے ثنا کی موت کو حادثے کا نتیجہ قرار دے کر سپرد خاک کردیا تھا۔ سوشل میڈیا اور اطالوی اخبارات میں ثنا کی موت کو حادثے کے بجائے غیرت کے نام پر قتل قرار دیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close