پنجاب

چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ ملے گا یا نہیں ،شہباز شریف نے اہم اعلان کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صدر کی حیثیت سے پارٹی رہنما چوہدری نثار کو میں ٹکٹ دوں گا ،چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان صلح ہونی چاہیے ۔میڈ یا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے شہباز شریف سے چوہدری نثار سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان اختلافات اصل میں کن وجوہات کی بنی پر ہے ،یہ بات ابھی نہیں بتا سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اب بھی دوست ہیں ،نواز اور نثار کے درمیان صلح ہونی چاہیے ۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے لیے پارٹی کے رہنما ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close