پنجاب

چوہدری نثار کا این اے 63 سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 63 سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے گزشتہ ماہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 اور صوبائی حلقے پی پی 10 اور پی پی 14 منتخب کئے تھے تاہم رہنما مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا تھا کہ این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے، تاہم حتمی فیصلہ ٹیکسلا اور واہ کے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثارعلی خان نے ٹیکسلا واہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 63 سے انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے، چوہدری نثار نے یہ فیصلہ یونین کونسلز کے چیئرمینز اور وائس چیئرمینز سمیت کارکنان کے مشاورتی اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا واہ کی عوام کے ساتھ انکا گہرا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا، اس علاقے کے عوام نے جو عزت دی ہے اس کیلئے ہمیشہ مشکور رہوں گا، عوامی خواہشات پر این اے 63 سے الیکشن لڑوں گا تاہم صوبائی اسمبلی کا ابھی فیصلہ نہیں کرسکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close