وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کرپیش کیا گیاکیا وہ ایسے بیان دے سکتے ہیں ؟جس ملک کے شہریوں ،سیاستدانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کی ہوں کیاوہ کسی نان سٹیٹ ایکٹرز کوسپورٹ کریں گے؟یقینا نہیں۔میر پو ر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدرو وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے،بھارت آج افغانستان میں بیٹھ کرپاکستان کیخلاف سازشیں کررہا ہے، اگر اس نے پا کستان کومیلی آنکھ سے د یکھا تو فوج، عوام اسکی آنکھیں نوچ لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ماوں بہنوں کا خون کشمیر میں بہایا جارہا ہے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 100 ارب روپے 5 سال میں خرچ کیے، 8ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں،پنجاب کے ہسپتالوں میں مفت دوائیاں تقسیم کی جاتی ہیں،وہاں کے ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں نصب ہیں ،وہاں درجنوں موبائل ہسپتال ہیں،آج ہزاروں بچے اور بچیاں ڈاکٹرز بن گئے، وہاں کے طلبا باہر کی یونیورسٹیز میں پڑھ رہے ہیں۔ہم نے پنجاب میں ساڑھے 3لاکھ ذہین بچے ا وربچیوں کو وظیفے دئیے جبکہ سندھ میں گنے کاکاشتکار مارامارا پھرتارہااسے پیسے نہیں ملے۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کوسندھ میں حکومت کرتے10سال ہوگئے،دل پرہاتھ رکھ کر بتائیں کتنوں کو یہاں سستی کھادملی؟پنجاب میں چھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضے دیے ہیں،کیا آپ کو ملے ہیں؟سندھ میں کتنے دانش سکول بنے ؟ ہم نے درجنوں دانش سکول پنجاب میں بنائے ہیں جوکراچی کے گرائمرسکول کے برابر ہے جہاں طلباکو مفت کھانا ملتا ہے، کھیل کود کے میدان ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج جوظلم ہورہا ہے یہ آپ کے نصیب میں نہیں تھا،اگر اللہ نے موقع دیا تو میں سندھ کی تقدیر بدل دوں گا،پنجاب کا خادم اعلیٰ توہوں لیکن سندھ والوں سے محبت کرتاہوں۔ صدر مسلم لیگ ن کاکہنا تھا اگر سندھ کے لوگ کالاباغ نہیں چاہتے تو کالا باغ نہیں بنے گا،سندھ کے لیے کالاباغ ایک بارنہیں100بارقربان کریں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کو حق کے مطابق پانی مل رہاہے،یہ پانی کی چوریاں خودکرتے ہیں۔