پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور بزرگ سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہر کسی کا اپنا کردار ہوتا ہے ،اس کردار کی وجہ سے فوج کا کوئی حق نہیں ہے ، میں گواہ ہوں کہ ن لیگ کی حکومت اور نواز شریف کے پیچھے یہ پانچ سال سے پڑے ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کام نہ کریں ،یا تو اِنہوں نے یہ ملک بنا یا ہوتا یا کوئی جنگ جیتی ہوتی ،اِنہوں نے بلوچستان اور ملک میں جماعتیں بنا کر ملک کو تباہ کردیا اور ہم بات بھی نہ کریں ۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ ملک کو تباہ کرنے کے بعد کہتے ہیں ہم اس ملک کے مالک ہیں ،اس ملک کے عوام مالک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں کرنے کا طریقہ جو دنیا اپنا رہی ہیں ہماری فوج کو بھی وہ ہی طریقہ اپنانا پڑے گا ،ان کو سویلین حکومت کے آگے سر جھکانا پڑے گا ،سیلوٹ کرنا پڑے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیسوں پر نوکریاں کر کے حکومت بھی وہ چلاتے ہیں ،ہمیں بات بھی نہیں کرنے دیتے ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ کوئی دیکھے کہ جنرل راحیل شریف اور جنرل کیانی کے کتنے پلاٹ ہیں؟جب یہ چلے جائیں گے تو ان کا بھی پتہ چل جائے گا ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ بات مت کرو کیونکہ یہ وقت بہت تباہی کا ہے ،میں ایسے ہی نہیں بولا تھا ،میں نے اپنی سیٹ سے استعفیٰ اسی لیے دیا تھا ،عمران خان سے کہو کہ پانچ دن پہلے اپنی سیٹ سے استعفیٰ دے کر دکھائے ۔