Featuredپنجاب

لشکر جھنگوی کی دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہید کرنل سہیل عابد کے خاندان میں کتنے شہید ہیں، جان کر آپ بھی پاک فوج کی قربانیوں کے ۔۔۔

بلوچستان میں شہید پاک فوج کے کرنل سہیل عابد عباسی کی نماز جنازہ وہاڑی میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے کرنل سہیل عابد عباسی کی نماز جنازہ وہاڑی کے نواحی گاؤں 91 ڈبلیو بی میں ادا کی گئی۔ کرنل سہیل عابد عباسی کی تدفین شہداء قبرستان اوبڑی راولپنڈی میں کی جائے گی۔ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی، جس میں لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی اپنے ساتھی دہشتگردوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ دہشت گردوں سے مقابلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہو گئے تھے۔ کرنل سہیل عابد عباسی کا تعلق وہاڑی کے نواحی گاؤں 91 ڈبلیو بی سے ہے۔ ان کے چچا میجر ظفر اقبال بھی جام شہادت نوش کر چکے ہیں جب کہ دادا احمد حسن عباسی جنگ عظیم دوم کے دوران مصر میں شہید ہوئے۔ کرنل سہیل عباسی نے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنے خون سے آزادی کی قیمت ادا کی، اس سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بطور قوم ہم دشمن کے خلاف متحد ہیں، بہادر پاک فوج آخری دہشت گرد تک پرعزم ہو کر لڑتی رہے گی اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close