پنجاب

10 ارکان اسمبلی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن سے پہلے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کی وکٹیں اڑائی جارہی ہیں ۔ آج بھی پی ٹی آئی نے ایک ساتھ 10 وکٹیں اڑا دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جھنگ کے 10 ایم این ایز اور ایم پی ایزآج (یکم رمضان کو) پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔ صاحبزادہ سلطان محمود، غلام بی بی بھروانہ، صاحبزادہ نذیر سلطان اور میاں اعظم پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ مہر اسلم بھروانہ، راشدہ یعقوب اور کرنل (ر) غضنفر بھی کپتان کے کھلاڑی بنیں گے جبکہ رانا شہباز،آصف کاٹھیا اور غلام احمد بھی کپتان سے وفاداری کا حلف اٹھانے کو تیار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close