Featuredپنجاب

نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا، بہاولنگر میں کم سن بچی کو زیادتی کے بعد ذبح کرکے۔۔۔۔۔ علاقے میں خوف و ہراس

بہاولنگر کے علاقے میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے کہ جس میں چھ سالہ بچی کو پرتشدد زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ٹوکے کے وار سے قتل کردیا گیا ہے۔ کم سن بچی کو زیادتی کے بعد ٹوکے کے وار سے قتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے چک پنجکوسی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد لرزہ خیز انداز میں قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق معصوم نصرت گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی کہ لاپتہ ہوگئی اور کچھ گھنٹوں بعد علاقے میں خالی پلاٹ سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔ بچی کے والد اشرف نے کہا کہ ان کی معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، بچی گھر سے کھیلنے کیلئے نکلی تھی لیکن کچھ گھنٹوں بعد اس کی لاش ملی۔ بچی کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات موجود ہیں اور اس کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے موقع پر پہچ کر لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close