لاہور: مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز نے کہاہے کہ مجھ پرتھپڑمارنے کامنصوبہ پہلے سے بنایا گیا تھا۔
دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ نعیم الحق کے وڈیو پیغام سے ثابت ہوگیا مجھ پرتھپڑمارنے کامنصوبہ پہلے سے بنایاگیاتھاکیونکہ پروگرام خوشگوارتھا،میں نے انھیں کہامجھ پرہاتھ اٹھانے کی جرات کیسے کی ،جس پرانھوں نے کہاتم نے مجھے چورکہاحالانکہ میں نے ان کی جماعت کے حوالے سے بات کی تھی، عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت لکھ کردیاوہ ٹیکس چوری کرتے رہے، جو ادائیگیاں باقی ہیں،وہ اب اداکرناچاہتے ہوں، وصول کرلی جائیں۔
پی ایس پی کی رکن فوزیہ قصوری نے کہاہے پی ٹی آئی کوبنانے میں میرابھی ہاتھ ہے،اسے 22 برس دیے کیونکہ ہم ملک میں تبدیلی چاہتے تھے،جس میں انصاف ملے،آج جن لوگوں کواس میں خوش آمدید کہا جا رہا ہے، وہ تبدیلی کاحصہ نہیں بن سکتے،فصلی بٹیروں کاکام اقتدار کی سیاست ہے،میں نے عمران خان پراس لیے یقین کیا تھا کہ نئی قیادت لائیں گے مگروہ اصولوں سے پھر گئے، پیپلزپارٹی اورن لیگ اسٹیبلشمنٹ کی مددسے اقتدارمیں آئیں،آج پی ٹی آئی کے پیچھے کون ہے؟
مصطفی کمال کی یہ سچائی ہے کہ انھوں نے اسٹیبلشمنت کے ساتھ رابطوں کوکھلے عام تسلیم کیا،یہ مسئلہ نہیں،جماعتیں اپنے فلسفے پرقائم رہیں،میں پی ایس پی میں اس لئے شامل ہوئی کیونکہ وہ متوسط طبقے کی ہے،میں کراچی میں پیداہوئی،پلی بڑھی، یہاں سے شادی کرکے باہرنکلی،میں واپس اپنے گھرآئی ہوں، پی ایس پینے مجھے اس قابل سمجھاتومیں الیکشن ضرور لڑوں گی کیونکہ سماجی اصلاحات کاایجنڈاحکومتوں کے ذریعے پوراہوتاہے،مصطفی کمال پرکرپشن کاالزام نہیں۔