Featuredپنجاب

سی ٹی ڈی کا گجرات میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 6 ہلاک، 3 فرار

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کو بڑے سانحہ سے بچا لیا گیا، گجرات میں مقابلے کے بعد ریڈ بک میں شامل کالعدم تنظیم کے چھ کارندے مارے گئے۔ خودکش جیکٹس، دھماکا خیز مواد اور حساس مقامات کے نقشے برآمد کرلیے گئے۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ گجرات نے بڑی کارروائی کر کے پنجاب کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق نہر اپر جہلم پر شادی وال پاور سٹیشن کی خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی۔ تین موٹر سائیکل پر سوار 9 دہشتگرد شادی وال سے آئے۔ روکے جانے پر انہوں نے گولیاں برسا دیں۔ سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 6 کارندے مارے گئے۔ مرنے والوں میں سرگودھا کا محمد صہیب، عبدالمقیم، محمد فیصل نثار، محمد عثمان عبدالعظیم اور مظفر گڑھ کا رﺅف احمد طارق شامل ہے۔ ماسٹر مائنڈ صہیب بریگیڈیئر ظہور قادری کو شہید کرنے میں بھی ملوث تھا۔ دہشتگردوں سے دو خودکش جیکٹس، کلاشنکوف، پستول، ڈیٹونیٹر سمیت اسلحہ اور دھماکا خیز مواد اور حساس تنصیب کا نقشہ بھی برآمد ہوا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر تین دہشتگرد فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے فیروز پور روڈ، بیدیاں روڈ سمیت لاہور میں متعدد بم دھماکوں میں ملوث تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close