پنجاب

پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری، تبلیغی جماعتوں کی جامعات کی حدود میں تبلیغ پر پابندی عائد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے تحت اب تعلیمی اداروں کی انتظامیہ بھی اپنا انٹیلی جنس نظام بنائے گی ۔ 
تفصیلات کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے قریب مساجد کے خطبات انتظامیہ کی اجازت سے ہوں گے جبکہ تبلیغی جماعت پر بھی جامعات کی حدود میں تبلیغ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا اور دہشت گردوں کے ہمدردوں کی اطلاع بھی سیکیورٹی اداروں کو دی جائے گی۔ آئی ٹی بورڈ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کے خلاف اکاﺅنٹ بنائے گا۔ جامعات اسلحہ اور منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں گی اور فرقہ واریت پر مبنی طلباءگروہوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close