Featuredپنجاب

نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش، لیگی کارکن کی سیکیورٹی اہلکاروں نے پٹائی کردی

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش پر مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن کی سیکیورٹی اہلکاروں نے پٹائی لگادی۔ لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھے تھے کہ اچانک ایک (ن) لیگ کا ایک کارکن دوڑتا ہوا نواز شریف کے پاس آن پہنچا اور ان سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے نواز شریف اور مریم نواز کے سامنے اس مسلم لیگ کے کارکن کو پکڑ کر پٹائی شروع کر دی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز ہاتھ کے اشارے سے سیکیورٹی اہلکاروں کو کارکن کو مارنے سے منع کرتے رہے۔ بعد ازاں نواز شریف نے اس کارکن کو اسٹیج پر بلا کر گلے لگایا جب کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی اس کارکن کو گلے لگایا جس کے بعد کارکن نے اسٹیج کے سامنے کھڑے ہو کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ مریم نواز کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ عوام اور قائد کے درمیان رشتے کو سمجھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close