پنجاب
ڈی ایچ اے نے نیب کو ریکارڈ فراہم کرنے سے معذرت کر لی، جی ایچ کیو کی اجازت کی شرط عائد کردی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی نے سٹی پراجیکٹ اراجی سکینڈل کا ریکارڈ براہ راست نیب کو دینے سے معذرت کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے نے نیب کو سٹی پراجیکٹ کے ریکارڈ کیلئے جی ایچ کیو کی اجازت سے مشروط کر دیاہے اور براہ راست ریکارڈ فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔واضح رہے کہ نیب کو ڈی ایچ اے سٹی پراجیکٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے پانچ ہزار کنال زمین کا ریکارڈ مانگا تھا جس پر ڈی ایچ اے نے جی ایچ کیو کی اجازت کی شرط عائد کر دی ہے ۔